اسپیکر اسد قیصر کو ضلعی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا اسد قیصر کی کونسی آڈیولیک ہوئی؟ لیکڈ آڈیو میں ایسا کیا تھا کہ ضلعی الیکشن کمیشن نے انہیں طلب کرلیا اور آڈیو کی فرانزک کی ہدایت کردی؟
نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے . بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے 13 دسمبر کو طلب کر لیا . . .