اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کی آڈیو کا فرانزک کرایا جائے، الیکشن نے پیمرا کو خط لکھا ہے کہ معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھا جائے، فرانزک رپورٹ پندرہ دسمبر تک فراہم کی جائے، دوسری جانب خیبر پختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر صوابی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا اور انہیں 13 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے 13 دسمبر کو طلب کر لیا۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…