حسان خاور نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو جلا بخشی، بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں . ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے استعمال کیا، چند برسوں میں شریف خاندان ارب پتی بنا اور ان کی کرپشن کی داستانیں ان کے اقتدار سے جڑی ہوئی ہیں . انہوں نے کہا کہ جب بھی منی لانڈرنگ اورکک بیکس کا ذکر ہوگا تو شریف برادران کا نام ”سنہری حروف“ سے لکھا جائے گا، مریم اورنگ زیب شریف خاندان کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں . حسان خاور نے کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ احتساب ہو کر رہے گا، رونا دھونا شریف خاندان اوران کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں . . .
(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے پاکستانی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا ہے .
اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پاکستان میں شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ, کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا کے سرغنہ نواز شریف اورشہبازشریف ہیں .
متعلقہ خبریں