شریف برادران نے پاکستانی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا، حسان خاور

(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے پاکستانی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پاکستان میں شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ, کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا کے سرغنہ نواز شریف اورشہبازشریف ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو جلا بخشی، بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے استعمال کیا، چند برسوں میں شریف خاندان ارب پتی بنا اور ان کی کرپشن کی داستانیں ان کے اقتدار سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی منی لانڈرنگ اورکک بیکس کا ذکر ہوگا تو شریف برادران کا نام ”سنہری حروف“ سے لکھا جائے گا، مریم اورنگ زیب شریف خاندان کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔

حسان خاور نے کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ احتساب ہو کر رہے گا، رونا دھونا شریف خاندان اوران کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

13 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

26 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

39 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

51 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago