بلدیاتی قانون پرسب سےمشاورت کی اور تجاویز لیں، وزیراعلیٰ سندھ

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ گورنر کا سیاسی کردار نہیں ہوتا،اگر وہ کر رہے ہیں تو کوئی منع بھی نہیں کرسکتا . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گورنرسندھ نےاپوزیشن کےکہنے پربلدیاتی بل کوواپس بھیجا، اسمبلی میں وہی بل لائے جس پرسب سےمشاورت کی تھی ،اپوزیشن نے اپنی ترامیم اسمبلی میں پیش نہیں کیں .

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی قانون پرسب سےمشاورت کی اورتجاویزلیں، سمجھ سےباہرہےبلدیاتی قانون پراپوزیشن والےکیا چاہتے ہیں . مرادعلی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ محترمہ بےنظیربھٹودکی برسی پر27 دسمبرکوجلسہ ہوگا . انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے کورونا اقدامات کا فائدہ سب کو ہوا ،کورونا کےکیسزکی شرح ایک فیصد ہے جبکہ ہلاکتیں بھی کم ہوگئی ہیں . وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی کےفیصلےلاڑکانہ سےکرنےکی باتیں لسانیت نہیں تو کیا ہے ؟ مجھےسیہون کےعوام نےمنتخب کیا،پورے صوبےکا وزیراعلیٰ ہوں، میں نے کہا تھا ہم اکثریتی جماعت ہیں،قانون سازی کاحق ہے، اپوزیشن کواقلیت کہنے پر وہ آگ بگولہ ہوگئے، اپوزیشن کواقلیت کہا تووہ سمجھےانہیں غیرمسلم کہہ دیا . ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہنگامہ آرائی اورگالم گلوچ میں ماہر ہے، ہم نہیں جیت سکتے ،افراتفری اورگالم گلوچ پر اپوزیشن کوشاباشی ملتی ہے، میری باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہاہے، میں نےاپوزیشن کوکہاتھا لسانی باتیں نہ کریں، اپوزیشن نے لسانی باتیں کیں . دوسری جانب سابق میئر کراچی وسیم اخترنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج سب لوگ وہی بات کررہے ہیں جو میں چار سال قبل کررہا تھا،میں جیل سے الیکشن جیت کر نکلا تھا،میں 40 ایف آئی آرز کے ساتھ باہر نکلا،پورا کراچی آج میری طرح رو رہا ہے . انہوں نے کہاکہ بحیثیتِ میئر میں نے 4 سال بڑا مشکل عرصہ گزارا،وزیر اعلیٰ ملاقات کے لیے لالی پاپ دیتے تھے . وسیم اختر نے مزید کہاکہ انہوں نے کچھ کرنا ہوتا تو لاڑکانہ اور نوابشاہ آج بنے ہوئے ہوتے،1200 ارب روپیہ انہیں 13 سال سے مل رہا ہے،ان سے کوئی پوچھے یہ 12 سو ارب کہاں جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں