ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، ضیاء لانگو

(قدرت روزنامہ)مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا . ضیاء لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وڈیو معاملے کے بعد وزیر اعلیٰ سیمت ہر ایک نے نوٹس لیا ہے، پولیس اور محکمہ داخلہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے سرگرم ہے، ایسے درندے قابلِ معافی نہیں .

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز فرائض سے غافل نہیں،آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس رپورٹ سے مطمئن ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا . ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا معاملے پر سیاست کی گئی، پولیس کیس دباؤ میں آئے بغیر کر رہی ہے، کوئی سیاسی شخصیات معاملے میں ملوث نہیں ہے، پولیس کے پاس تمام ڈیٹا محفوظ ہے . ضیاء لانگو نے کہا کہ اب تک دوملزن گرفتار ہیں، احتجاج عوام کا حق ہے لوگ اداروں سے تعاون کرے، ابھی تفیشی عمل چلا رہا ہے، تمام اداروں سے مدد لیں گے، گوادر دھرنے کے سولہ مطالبات حکومت نے پورے کئے . انہوں نے کہا کہ تین مطالبات وفاقی حکومت کے ہیں، باڈر کنٹرول ایف سی ایک رات میں نہیں دے سکتے، کوئٹہ میں بین الاقوامی دہشت گردی کا شکار ہے، حالات اور برے ہوتے اگر حکومت کنڑول نہ کرتی . مشیر داخلہ ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ فورسسز کی قربانیوں سے حالات بہتر ہیں، ڈاکٹرز احتجاج پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوگا، ڈاکٹرز احتجاج پر عدالتی احکامات پر عمل در آمد ہوگا . . .

متعلقہ خبریں