خانیوال ضمنی الیکشن: سابق امیدواروں نے پارٹیاں بدل لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابی دنگل 16 دسمبر کو سجے گا، حلقے میں دلچسپ صورتِ حال نے ضمنی الیکشن کو خصوصی اہمیت دے دی۔نشست نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں نون لیگی امید وار ہیں۔
2018ء میں نون لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امید وار ہیں۔اس ضمنی انتخاب میں پی پی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پی پی 206 کو ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی بینرز اور پارٹی پر چموں سے سجا دیا گیا ہے۔دوسری جانب تحریکِ لبیک کے قائد سعد رضوی آج حلقے میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔تحریک لبیک کا جلسہ خانیوال کے آر سی اے چوک پر منعقد ہو گا جس کے سلسلے میں ٹی ایل پی کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

32 mins ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

42 mins ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

52 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

1 hour ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

1 hour ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

1 hour ago