میرے ساتھ کئی مرتبہ یہ شرمناک کام ہوا، طاقتور خاتون کشمالہ طارق کا ایسا انکشاف کہ آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی، کھل کر بول پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ مجھے کئی مرتبہ ہراساں کیا گیا۔اس عہدے پر بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔میرے دور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا گیا۔سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ہراساں کیا گیا۔میرے دور میں جنسی ہراسانی کیس میں سات گنا اضافہ ہو گیا ہے۔دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے میری کردار کشی کی گئی ہے۔

استعفیٰ لینے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا۔کشمالہ طارق نے مزید کہا کہ سیاست سے علیحدگی کے بعد بہت اچھا محسوس کرتی ہوں، واپس اپنی ہی فیلڈ میں کام کرنا بہت اچھا لگا۔کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسانی کے کیسز میں بیوروکریٹ، 22 گریڈ کے افسر بھی شامل ہیں۔بینکوں اور بڑے بڑے آرگنائزیشن کے ہیڈز کو اس معاملے پر استعفی دینا پڑے۔

قبل ازیں وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ آزادانہ طور پرہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جانا ہر عورت کا حق ہے۔کشمالہ طارق نے جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی کے موضوع کے تحت منعقدہ ایک آگاہی سیشن میں شرکت کی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک، اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندہ برائے پاکستان شرمیلا رسول اور دیگر بھی موجود تھے۔

گزشتہ دنوںمنعقدہ تقریب میں پی آئی اے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے کہا کہ پاکستان کی تقریبا نصف افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے، جنکی اکثریت کو معاشرتی اور معاشی خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈالنے سے محروم رہنے کا احساس رہتا ہے، جس کی وجہ انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر عورت کا حق ہے کہ انہیں آزادانہ طور پرہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس طرح ہمارے معاشرے کے مرد اراکین کو فراہم کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

8 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago