بیٹے کی شادی کی جاری تقریبات، مریم نواز کی ایک اور روایتی گیت گانے کی ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں بیٹے کی شادی کی جاری تقریبات میں مریم نواز کی ایک اور روایتی گیت گانے کی ویڈیو وائرل . وائرل ویڈیو میں مریم نواز روایتی گیت ’’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘‘ گا رہی ہیں .

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں جاری ہیں . مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور پوری طرح بیٹے کی شادی میں شریک ہیں . گزشتہ کئی روز سے جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے . اسی دوران سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اور دیگر خواتین مہندی کی پلیٹیں ہاتھوں میں اٹھائے چلتی جا رہی ہیں اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘‘ گا رہی ہیں . کچھ روز قبل مریم نواز کی بیٹے کی شادی کے موقع پر گانا گانے کی وائرل ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری نانیاں اور دادیاں دیساں دا راجا میرے بابل دا پیارا گانا گاتی تھیں، وہ گانا کسی کو یاد نہیں جبکہ مریم نواز کا گانا سب کو یاد آ رہا ہے . میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا کہ مریم نواز شریف نے اپنے بیٹے کی شادی پر بہت خوبصورت آواز میں گانا گایا، ان کے ماموں حمزہ شہبز نے بھی گانا گایا تو آپ نے اس متعلق کیا تیاری کر رکھی ہے؟ تو صحافی کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری نانیاں، دادیاں ’’دیساں دا راجا‘‘ گانا گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا . اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیڈر، لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑتا ہے، اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں