لاہور: صوبائی وزارت تعلیم کا اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر کی سروس کھولنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزارت تعلیم پنجاب کا اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر کی سروس کھولنے کا اعلان . اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفرز سروس 14 دسمبر سے کھل جائے گی، ٹرانسفر کی تمام کیٹیگریز ایک ہی وقت میں کھولی جائیں گی .

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک اہم اعلان میں بتایا ہے کہ پنجاب کے اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر کی سروس کو کھولا جا رہا . اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفرز سروس 14 دسمبر سے کھل جائے گی . انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر کی تمام کیٹیگریز ایک ہی وقت میں کھولی جا رہی ہیں . ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ درست ڈیٹا فراہم کر کے ای ٹرانسفر سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں . اپنے ٹوئیٹ میں مراد راس کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں اساتذہ کے ساتھ ہیں . اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’پنجاب ایجوکیشن کنونشن‘‘ سے خطاب میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی . پنجاب میں ای ٹرانسفر پالیسی کا اعزاز سب سے پہلے محکمہ تعلیم پنجاب کو حاصل ہوا . انہوں نے بتایا کہ اساتذہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں . بلا سفارش اور میرٹ کی بنیاد پر86 ہزار سے زائد اساتذہ ای ٹرانسفر پالیسی سے مستفید ہوچکے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو ای . ریٹائرمنٹ، ای . پروموشن، ای . پنشن، ای . لیو کی سہولتیں بھی میسر ہیں . اب اساتذہ کو ٹرانسفر کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں . . .

متعلقہ خبریں