لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں گرین شرٹس کا کیریبیئنز پر غلبہ رہا ہے، 18 باہمی میچز میں پاکستان نے 12 جیتے جبکہ صرف 3 میں شکست ہوئی۔ جارحانہ کرکٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا شمار ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے لیکن 2 بار کی ورلڈ چیمپئن پاکستان کے مدمقابل قابل رشک کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائی، 18 باہمی میچز میں گرین شرٹس نے 12 میں کامیابی حاصل کی، صرف 3 میں شکست ہوئی، اتنے ہی میچز بے نتیجہ رہے۔
2011ء میں گروس ایلیٹ میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں پاکستان کو 7 رنز سے شکست ہوئی تھی، اس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم 2013ء سے اب تک 5 باہمی سیریز میں سے ایک بھی نہیں جیت پائی۔ پاکستان میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 3میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، تینوں کیریبیئنز کے گذشتہ ٹور کے دوران اپریل 2018ء میں کھیلے گئے تھے، پہلے مقابلے میں گرین شرٹس نے 143رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، میزبان ٹیم کی جانب سے کسی نے ففٹی نہیں بنائی مگر 5وکٹ پر 203 رنز جوڑے، جواب میں کیریبیئنز صرف 60 رنز پرڈھیر ہوگئے۔
دوسرے میچ میں بابراعظم کے 97 رنز اور حسین طلعت کی نصف سنچری نے پاکستان کا سکور3 وکٹ پر 205 تک پہنچایا اور حریف ٹیم کو 123تک محدود رکھا، تیسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 153 رنز بنائے، فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ نے گرین شرٹس کو16.5 اوورز میں ہدف تک رسائی دلا دی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…