یہ دونوں خواتین گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلا رہی ہیں . ویلیج کونسل ترکزئی 3 سے عوامی نیشنل پارٹی کی اْمیدوار 65 سالہ دنیا بی بی ساس بھی ہیں اور ان کا مشن معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل حل کرنا ہے . 4 بچوں کی ماں 35 سالہ رابعہ بی بی اس گھرانے کی بہو ہیں اور وہ ویلیج کونسل ترکزئی 2 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں . انہوںنے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد مسائل و مشکلات سے پریشان خواتین کے حقوق کیلئے آواز اْٹھانا ہے . دونوں ساس بہو انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں اور کھاناپکانے، برتن دھونے اوردیگرگھرکیکاموں میں ایک دوسر یکا ہاتھ بٹاتی ہیں . بلدیاتی انتخابات میں ضلع مہمند کے 65 ویلیج کونسلز سے 155 خواتین اْمیدوار میدان میں ہیں . . .
مہمند (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے ایک گھرانے کی ساس بہو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بن گئیں . فاٹا انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ساس اور بہو دو الگ الگ ویلیج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں .
متعلقہ خبریں