ٹیسلا روبو وین کی ایک جھلک نے دنیا کو چونکا دیا! خودکار گاڑی کے حیرت انگیز فیچرز کا مکمل جائزہ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون اور ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹیسلا ٹیسلا روبو وین (Tesla Robovan) کی چھوٹی جھلک کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ مستقبل قریب میں ہمارے عام سفر کے انداز کو بدل سکتی ہے۔
روبووان کیا ہے؟
روبووین (Robovan) ایک جدید برقی وین (Electric Van) ہے جو مکمل خودکار ہے یعنی اس میں ڈرائیونگ سیٹ، اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل نہیں ہے۔ یہ وین تقریباً 20 افراد یا اتنا ہی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے سستی اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لیے تیار کیا گیا ہے ایک اندازے کے مطابق اس کا کرایہ فی میل تقریباً 20 سینٹ ہو سکتا ہے۔


یہ بات دلچسپ ہے؟
اس وین کا ڈیزائن بالکل سائنس فکشن فلموں جیسا ہے۔ ہموار شکل، مستقبل نما لک اور دروازے جو اوپر کی طرف کھلتے ہیں (گَل وِنگ ڈورز ) یعنی دیکھنے میں ہی ایک نئی دنیا محسوس ہوتی ہے۔
ایلون مسک نے اس منصوبے کو مستقبل کی عوامی نقل و حمل کے طور پر پیش کیا ہے یعنی صرف ذاتی گاڑیوں کا استعمال محدود رکھنے اور کم لاگت، ماحول دوست، اور آسان سفر کی راہ ہموار کرنے کی کوشش۔
کب تک حقیقت بن سکتا ہے؟
ٹیسلا نے اپنے دیگر منصوبوں جیسے روڈسٹر (Roadster) اور بیٹری ٹیکنالوجی کے ساتھ روبووان کی ترقی پر تیزی سے کام کرنے کا عندیہ دیا ہے جو کہ 2027 کے آس پاس شہری نقل و حمل اور شہروں کے اندر سامان یا لوگوں کی منتقلی کا یہ انداز عام ہو سکتا ہے۔
عام آدمی کے لیے کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
اگر ٹیسلا روبووین (Tesla Robovan) کامیاب ہوئی تو ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔روزمرہ سفر، بازار جانا یا کام تک پہنچنا آسان، سستا اور ماحول دوست ہو جائے گا۔
شہری نقل و حمل ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی جہاں گاڑی صرف ذاتی نہیں بلکہ خودکار، مشترکہ اور سب کے لیے قابل رسائی بن جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert