انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب پچھلے تین سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں ،آپ کو بھی معلوم ہے ،2018 کی کنٹینر والی گفتگو بھی سب کو یاد ہے . انہوںنے کہاکہ چور ٹولے اورمافیا کی دوہزار اٹھارہ میں حکومت بنی جس کے بعد شہباز شریف پر مختلف کیسز بنا کر جیل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی . انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے پر شہباز شریف کے خلاف انکوائریاں لگوائیں ،ڈیلی میل جیسی جھوٹی خبریں لگوائی گئی،شہباز شریف حمزہ شریف مریم نواز اور نواز شریف کو جیلوں میں ڈالا گیا . انہوںنے کہاکہ بشیر میمن کو بلوا کر کہا گیا مسلم لیگ (ن )والوں پر کیسز بنائیں،بشیر میمن کے اعتراضات کے باوجود جیلوں میں ڈالا گیا . انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر دستاویزات لہرا لہرا پریس کانفرسنز کرتے تھے ،عمران خان نے خود کہا شہباز شریف کو نہیں چھوڑنا . انہوںنے کہاکہ یہ فاشسٹ مائنڈ کو شکست ہوئی اور سپریم کورٹ سے ضمانتیں ہوئی ،ہمارے رہنماعدالتوں سے بے گناہ ثابت ہوئے،نیب نے اپنی درخواست واپس لی . انہوںنے کہاکہ یہ ہر انکوائری کا حصہ بنے ہر پیشی پر پیش ہوئے مگر ایک دھیلے کے کرپشن ثابت نہیں کرسکے . انہوںنے کہاکہ جس دن ہماری لیڈر شپ گرفتاریاں ہوتی تھی ،کرائے کے ترجمان اور وزراء ایک دو دن قبل ہی بتا دیتے تھے . انہوںنے کہاکہ عمران خان نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہوا،اب ایف آئی اے میں کیسز بنانے شروع کر دئیے ،عمران خان صاحب اب ان تماشوں کو بند ہونا چاہیے . انہوںنے کہاکہ کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی ،اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،عمران خان خود چوری میں ملوث ہو تو مانیٹرنگ کیسے ہو گی؟ انہوںنے کہاکہ بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے . انہوںنے کہاکہ مانیٹرینگ صرف نواز شریف شہباز شریف کی ہوگی،ایف آئی اے کو کہا جارہا ہے شہباز شریف کو جیل میں ڈالنا ہے . . انہوںنے کہاکہ بشیر میمن والا کیس اور سوال نامہ اب پھر ایف ائی اے کے سپرد کر دیا گیا . مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایف ائی اے عدالت میں کہتی ہے ہمارے پاس تو صرف ایک فوٹو کاپی ہے،ایف ائی اے نے جس کیس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے اسکا کوئی ثبوت نہیں . انہوںنے کہاکہ عدالتوں میں ثبوت جمع نہیں کرواتے ،جج نے ایف ائی اے کو نوٹس جاری کیا . انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ سازشی دماغ ہیں،انکو پاکستان عوام کی کسی تکلیف کا بھی احساس نہیں،یہ عمران خان کا احتساب ہے . انہوںنے کہاکہ آٹا چینی گیس رنگ روڈ سمیت کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں،اپنی باری آئے تو اسٹے آرڈر لے کر سو جاؤ،گزشتہ روز عدالت کے فیصلے کو بلڈوز کیا گیا،انکو عوام احساس نہیں کیونکہ ان کی سوچ ہے آئندہ الیکشن ای وی ایم سے ہو گا لیکن انشاء اللہ آئندہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سے نہیں ہو گا . انہوںنے کہاکہ یہ وہی فارن فنڈنگ والا ٹولہ ہے،اگر یہ ڈاکے ڈالے جائیں گے تو عمران خان کا کچن چلے گا . انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے،ڈر اس بات کا ہے کہ شہباز شریف باہر رہے گا بتائے گا کہ آٹا چینی بجلی گیس چوری ہورہی ہے ،شہباز شریف باہر رہے گا تو بتائے گا معیشت کیسے چلتی ہے؟ انہوںنے کہاکہ جتنی مرضی سازشیں کر لیں،شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے گا . انہوںنے کہاکہ عمران خان خود چیرمین نیب لگ جائیں،استعفیٰ دیں چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں . انہوںنے کہاکہ عدالت کا حکم انکے منہ پر طمانچہ ہے،عمران خان صاحب آپ بنی گالہ میں اپنی عدالت لگا لیں ،عدالتوں میں آپ کو صرف شرمندگی ہوگی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے،جتنی مرضی سازشیں کر لیں،کوئی ثبوت نہیں ملے گا، چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور تماشا بند ہوناچاہیے ، حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ
میں دفن کردو،حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا . اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتانا بہت اہم ہے ،میڈیا پریس کانفرنس کے اہم پوائنٹس عوام تک ضرور پہنچائیں .
متعلقہ خبریں