تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے حوالے سے طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے . اس سے پہلے یہ اجلاس 13 دسمبر بروز سوموار کو ہونا طے تھا جس میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا جانا تھا، تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے . اجلاس اب 13 دسمبر کی بجائے 22 دسمبر کو ہوگا . صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ء کو شام 4 بجے طلب کر لیا ہے . عوامی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا ہے .
. .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021 کو شام 4 بجے طلب کر لیا . اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا .
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 12, 2021