عرفان مہر قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، گرفتار سالے نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئے

کراچی (قدرت روزنامہ)سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر ایڈووکیٹ کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے عرفان مہر ایڈووکیٹ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو مقتول کی اہلیہ کا بھائی ہے۔ ملزم نے پولیس تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات بھی کیے جس نے قتل کی گُتھی سلجھا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سندھ بارکونسل کے سکریٹری جنرل عرفان مہر کے قتل کی گٌتھی سلجھا دی اور قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ عرفان مہر کی قاتلہ دراصل عرفان مہر کی بیوی ہی ہے، جس نے گھریلو ناچاقیوں اور سسرال سے حسد میں اپنے بھائی کو قتل کی سپاری دی۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر نے بہن کے کہنے پر بہنوئی کو قتل کیا، جس پر مقتول کی بیوی نے اپنے بھائی کو دو لاکھ بیس ہزار روپے بھی دیے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ عرفان مہر پر گولیاں اکبر نے چلائیں جو رشتے میں اُس کا سالہ بھی ہے، ملزم محکمہ تعلیم میں چپڑاسی کی حیثیت سے ملازمت کررہا ہے، لیکن اسے 6 سال سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ بہن نےشوہرکو مارنے کے لیے 2 مرتبہ قرآن پاک پر حلف لیا، جس پر انکار کیا اور پھر تیسری مرتبہ قتل کی حامی بھرلی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ کارروائی کے لیے دوست واجد مہر کی مدد حاصل کی جو موٹرسائیکل چلا کر وقوعہ تک لایا اور پھر وہاں سے لے کر فرار ہوا۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل سے قبل 2 مرتبہ عرفان مہرکی ریکی کی، بہن سے ملنے والی 2 لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم سے ملزم نے نئی 125 موٹرسائیکل اور پستول خریدی اور پھر کارروائی کے بعد اس کا نمبر پلیٹ تبدیل کیا۔ سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمان فوری طور پر سہراب گوٹھ کی جانب فرار ہوئے اور موٹرسائیکل لاشی گوٹھ میں چھوڑ کر چلے گئے، بعد ازاں دونوں کینٹ اسٹیشن کے ایک ہوٹل پر رہنے اور پھر واجد گاؤں جبکہ اکبر اپنی بہن کے گھر لاڑکانہ روانہ ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پستول خریداری کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور…

2 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کی ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ…

10 mins ago

شہید بے نظیر بھٹو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کیلیے کون، کیسے اپلائی کرسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ…

22 mins ago

سعودی عرب میں مصروف اکتوبر کا آغاز؛ کیا، کب اور کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا…

34 mins ago

عدلیہ کی آزادی کے بعد صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

42 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ…

57 mins ago