نئی پانچ سالہ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی کے اثرات ٗ پاکستان میں کار سازی کی صنعت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری آگئی
اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے ملک میں ایک درجن کے قریب نئی کار کمپنیاں قائم ہو گئیں جس سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری آئے گی . سرکاری دستاویز کے مطابق 9 کار کمپنیوں کی پیداوار شروع ہوگئی، مزید تین سے چار کمپنیاں آپریشن کا جلد آغاز کریں گی جن میں چینی، یورپی، ملائشین اور کورین کمپنیاں شامل ہیں . نئی کمپنیوں کی بدولت پاکستان میں کاروں، ایس یو ویز، لائٹ اور کمرشل گاڑیوں کی پیداوار بڑھ گئی ہے . موجودہ مالی سال گاڑیوں کی پیداوار میں 75 فیصد جبکہ فروخت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا . وزارت صنعت و پیداوار کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نئی کار کمپنیوں کے قیام سے کار مینوفیکچرز میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا، بہتر معیار اور سیفٹی فیچرز یقینی بنانا نئی آٹو پالیسی کا حصہ ہے . آٹو سیکٹر کیلئے لیگل فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آٹو انڈسٹری کیلئے اگلے بجٹ میں مراعات کا اعلان کیا جائے گا . . .