لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں کار سازی کی صنعت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری آگئی جبکہ نئی پانچ سالہ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔پالیسی کے تحت مقامی تیار کردہ آٹو پارٹس برآمد بھی ہوں گے اور پاکستانی صارفین کو سستی چھوٹی کاروں کی فراہمی ترجیح قرار دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے ملک میں ایک درجن کے قریب نئی کار کمپنیاں قائم ہو گئیں جس سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔سرکاری دستاویز کے مطابق 9 کار کمپنیوں کی پیداوار شروع ہوگئی، مزید تین سے چار
کمپنیاں آپریشن کا جلد آغاز کریں گی جن میں چینی، یورپی، ملائشین اور کورین کمپنیاں شامل ہیں۔نئی کمپنیوں کی بدولت پاکستان میں کاروں، ایس یو ویز، لائٹ اور کمرشل گاڑیوں کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ موجودہ مالی سال گاڑیوں کی پیداوار میں 75 فیصد جبکہ فروخت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔وزارت صنعت و پیداوار کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نئی کار کمپنیوں کے قیام سے کار مینوفیکچرز میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا، بہتر معیار اور سیفٹی فیچرز یقینی بنانا نئی آٹو پالیسی کا حصہ ہے۔ آٹو سیکٹر کیلئے لیگل فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آٹو انڈسٹری کیلئے اگلے بجٹ میں مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…