آئی سی سی سے وابستہ معروف شخصیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی مقرر

لاہور (قدرت روزنامہ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے ستمبر میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔فیصل حسنین جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور

فائننس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

39 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

45 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

48 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago