کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل گیس صنعتوں کو فراہم کی جا رہی ہے نہ گھریلو صارفین کو دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت استعمال کرنے میں ناکام ہے، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کے مسئلے کو بھی حل ہی نہیں کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی بحران سپلائی نہیں حکومتی نااہلی اور بدترین گورننس کی وجہ سے ہے، توانائی پالیسی نہ ہونے اور اداروں میں رابطے کے فقدان کی قیمت ملک و عوام ادا کررہے ہیں۔پی پی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…