سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، جانیے منگل 2 دسمبرکو نئی قیمت کیا ہے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں پیر کے روز سونے کے نرخ میں اضافے کار رجحان دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 46ہزار862روپے کی سطح پر ہے۔ یہ نرخ دو دسمبر 2025 کی سہ پہر 3بجے تک کار آمد رہیں گے جس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2ہزار700روپے کا فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 46ہزار 862روپے جبکہ 10گرام سونا 2ہزار315 روپے کے اضافے کے ساتھ 3لاکھ 83 ہزار 112روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2 ہزار 122 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار 198 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح یکم دسمبر 2025 کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں ایک تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 963 جبکہ 10 گرام چاندی 46 روپے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے مسلسل اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 245 ڈالر فی اونس ہو گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 54 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 56 اعشاریہ 91 ڈالر ہوگئی۔
