افسوسناک خبر:سعودی شہزاد ےکا انتقال ہوگیا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہی عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے ہیں وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔شہزادہ محمد بن فہد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

WhatsApp
Get Alert