مریم نواز کی’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا‘ گاتے ہوئے دلہن کے گھر انٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی مایوں پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، گزشتہ روز ان کی مایوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مریم نواز کو روایتی گیت گاتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز دیگر مہمانوں کے ہمراہ مایوں میں گانا گاتے دلہن کے گھر انٹری دے رہی ہیں۔

مریم نواز کے ہمراہ اُن کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور دولہا جنید صفدر بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گارہی ہیں۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی قریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Recent Posts

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

4 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

24 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

32 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

44 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

52 mins ago

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

58 mins ago