پنجاب میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبے کے 9 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال جبکہ جہانزیب حسین کوڈپٹی کمشنرخوشاب تعینات کیا گیا، احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکراورعائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنرچینوٹ مقررکیا گیا۔
اسی طرح عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنرراجن پور، سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنرساہیوال اورخالد جاوید کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا۔
مزید برآں توقیرالیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو اور آصف علی کو ڈپٹی کمشنر لیہ مقررکیا گیا۔
یہ تبادلے اورتقررصوبے میں انتظامی فعالیت کو بہتربنانے اورمقامی سطح پرحکومتی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، متعلقہ افسران کواپنے نئے اضلاع میں فوری طورپرذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
