پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم جنوری 2026 میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں تین ٹی 20 میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز خاص طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم قرار دی گئی ہے، جس میں ٹیم اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سیریز میں تجربہ فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔

کرکٹ شائقین کے لیے یہ سیریز نہایت دلچسپ ثابت ہوگی کیونکہ دونوں ٹیمیں مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

پاکستان ٹیم کا مقصد نہ صرف سیریزجیتنا بلکہ ٹیم کے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ماحول میں کھیلنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔

WhatsApp
Get Alert