سری لنکا مشکل میں، پاکستان پھر ساتھ، سفیر کی دل چھو لینے والی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سری لنکا کے سفیر نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے جس طرح ساتھ دیا، سری لنکا اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

سری لنکن سفیر کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات آزمائش کی ہرگھڑی میں مضبوط ثابت ہوئے ہیں، حالیہ سیلاب نے سری لنکا میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی اضلاع زیرِ آب آگئے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے، سیلاب کی وجہ سے نہ صرف انفراسٹرکچرکونقصان پہنچا بلکہ زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سفیرنے کہا کہ فصلیں تباہ ہونے سے غذائی بحران کے خطرات بڑھ گئے ہیں اورکسان بدترین مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی جانب سے تعاون اورانسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فراہم کی گئی مدد سری لنکا کے عوام کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنی ہے۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ دونوں ممالک مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی روایت کو مزید مضبوط کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert