مودی سرکار کی شہری آزادیوں پرنیا حملہ، فون میں سرکاری ایپ لازمی قرار

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی حکومت نے اسمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ صارف کے فون میں سرکاری ایپ لازمی نصب ہو اور صارف اسے ہٹا نہ سکے۔
کمپنیوں کو نئے قواعد پر عملدرآمد کے لیے 90 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن (IFF) نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ذاتی ڈیجیٹل آلات پر انتظامی کنٹرول کے مترادف ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کی پرائیویسی اورآزادی متاثر ہوگی اور ڈیجیٹل حقوق محدود ہوں گے، اس سے بھارت میں ڈیجیٹل نگرانی کے دائرے میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہےاورٹیکنالوجی کمپنیوں پر بھی اضافی دباؤ پڑے گا۔
IFF نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری آزادیوں کا احترام کرے اور صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔
یہ اقدام بھارت میں انفرادی آزادی اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے کمپنیوں اور صارفین کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
