ریاست خود مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے اور خود بھی وہی کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کے نام پر رئیل اسٹیٹ بزنس کے خلاف کیسز کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کا رئیل اسٹیٹ بزنس غیرقانونی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے ماتحت ادارے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی بزنس کر سکتے ہیں؟

جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی ہدایت کے مطابق اس ہفتے کابینہ کو اس سے متعلق سمری بھجوا دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، ایف آئی اے غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے اور خود بھی وہی کام کر رہی ہے، کیا سرکار خود کام نہیں کر سکتی؟انہوں نے کہا کہ کیا ہر چیز اس عدالت نے ہی آپ کو کہنی ہے کہ یہ کریں اور یہ نہ کریں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست خود مجرموں کوتحفظ دیتی ہے، یہاں کرمنل اپیلوں میں یہ نظر آرہا ہوتا ہے کہ ریاست خود ان جرائم میں شامل ہے، یہ عدالت آپ کو بتا رہی ہے کہ اس میں بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پرحتمی دلائل دیں، ہم قانون کو دیکھ کر کیس کا فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

6 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

11 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

13 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

16 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

20 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

26 mins ago