لاہور شہر آلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے . ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا . ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹان میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ہے . علامہ اقبال ٹاون میں 414 اور انارکلی 414 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا . شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں . پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا بھر میں 6واں آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے آئی کیو168 ریکارڈ کیا گیا . دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی رہی . پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور آلودگی کی دوڑ میں ایک بار پھر دنیا بھر میں سرفہرست ہے، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا . شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے .
متعلقہ خبریں