لاہور آلودگی کی دوڑ میں دنیا بھر میں سرفہرست ٗ کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور آلودگی کی دوڑ میں ایک بار پھر دنیا بھر میں سرفہرست ہے، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔لاہور شہر آلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹان میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاون میں 414 اور انارکلی 414 اے کیو آئی ریکارڈ

کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا بھر میں 6واں آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے آئی کیو168 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی رہی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

4 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

7 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

10 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

14 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

19 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

39 mins ago