بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی . خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں دو راکٹ داغے گئے . راکٹ حملے عید الاضحٰی کی نماز کے دوران ہوئے . حملوں کے دوران صدر اشرف غنی اور دیگر اعلٰی حکام عید کی نماز پڑھ رہے تھے . راکٹ حملوں کی آواز سے کئی نمازی ڈر گئے . جس کے بعد علاقہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا . نماز عید کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کا اتحاد ہی ان کی طاقت ہے .
. .Missiles land near Presidential Palace during Eid prayers in #Kabul pic.twitter.com/2kp2SkzF4h
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) July 20, 2021