کابل (قدرت روزنامہ) افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے ، راکٹ شہر کے شمالی حصے سے داغے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں دو راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملے عید الاضحٰی کی نماز کے دوران ہوئے۔ حملوں کے دوران صدر اشرف غنی اور دیگر اعلٰی حکام عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔ راکٹ حملوں کی آواز سے کئی نمازی ڈر گئے۔
جس کے بعد علاقہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ نماز عید کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کا اتحاد ہی ان کی طاقت ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…