لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں جاری ہیں۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور پوری طرح بیٹے کی شادی میں شریک ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اور دیگر خواتین مہندی کی پلیٹیں ہاتھوں میں اٹھائے چلتی جا رہی ہیں اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘‘ گا رہی ہیں۔
۔مریم نواز بیٹے کی شادی پر توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہیں۔مریم نواز کی خوبصورتی اور لباس کے انتخاب کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی سامنے آنے والی تصاویر پر جہاں صارفین جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں مریم نواز کی بھی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ بیٹے جوان ہوتے ہیں اور شادی کرتے ہیں تو ماں ایک بار پھر جوان ہوجاتی ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز بیٹے کی شادی میں دلہن سے کم خوبصورت نہیں لگ رہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ہر تقریب میں مریم نواز پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک صارف نے مریم نواز کی بیٹے کے ساتھ بنائی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت ماں قرار دے دیا۔
۔مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف جہاں ان کے سپورٹرز کرتے رہے وہیں سیاسی مخالف بھی پیچھے نہ رہے،ایک صارف نے کہا کہ سیاسی بحث ایک طرف لیکن مریم نواز دلہن سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔
۔واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…