شکرقندی کی آڑ میں ایک کروڑ روپے کی اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر شکر قندی کی آڑ میں اسمگل کیا جانے والا ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے طور خم کے راستے شکر قندی کی آڑ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا، بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو اور ادویات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اس کارروائی سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی طورخم بارڈر کے کسٹم اسٹیشن کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئی، گاڑی کے اے بی 465 میں ظاہری طور پر شکر قندی لوڈ تھی لیکن اسکینر کے دوران مشکوک اشیاء پائی گئیں جس پر گاڑی کی مکمل چیکنگ کی گئی بظاہر شکر قندی سے بھری اس گاڑی میں اسمگل شدہ سوٹنگ کپڑا، ہندوستانی تمباکو، چوہے مار زہر، آتشبازی کا سامان اور دوائیں وغیرہ لدی ہوئی تھیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 10.50 ملین روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان موجود تھا جو 7.9 ملین روپے ٹیکس/ڈیوٹی پر مبنی تھا۔ پاکستان کسٹمز نے گاڑی سمیت تمام غیر ٹیکس ادا شدہ سامان ضبط کرلیا اور گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جن پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات بنتے ہیں مگر اسمگلنگ میں ملوث شخص گاڑی میں شکر قندی لوڈ ہونا ظاہر کرکے بغیر ڈیوٹی و ٹیکسوں کے اشیاء اسمگل کرنا چاہتا تھا۔
ایف بی آر کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے گاڑی ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین نے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور ٹیکس چوری کے خلاف جاری مہم پر ایف بی آر کو سراہا۔ چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر کسٹمز (آپریشنز) سید محمد طارق کے غیر متزلزل عزم کو سراہا جنہوں نے مثالی طور پر اپنی ٹیم کی قیادت کی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago