“پی سی بی آپ کو روک نہیں سکتا، ہمیں تو حق ہے” حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ساتھ الجھ پڑے جس پر فرنچائز کے میڈیا منیجرز نےبڑی مشکل سے انہیں خاموش کرایا۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید نے حسن علی سے سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی انہیں اگلا سوال لینے کا کہہ دیا۔ صحافی نے دو سے تین بار سوال دہرانے کی کوشش کی لیکن حسن علی اگلا سوال کی رٹ لگائے رہے۔ اس کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں ۔ اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے انتہائی غصے میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے۔

حسن علی جس وقت صحافی کے ساتھ الجھ رہے تھے اس دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجرز انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے لیکن حسن علی اس وقت تک خاموش نہیں ہوئے جب تک انہوں نے اپنا مافی الضمیر پوری طرح بیان نہیں کرلیا۔

حسن علی کے اس رویے پر صحافیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور قومی کرکٹر سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ ارسلان جٹ نے ٹوئٹر پر کہا ” حسن علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو سب صحافی فرنٹ پر آئے اور بھرپور سپورٹ کیا لیکن یہ رویہ سمجھ سے باہر ہے، یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ اچھا لکھو گے تو جواب ملے گا، صحافی کا کام سوال کرنا ہے کرکٹر کے لیے اچھا لکھنے والے سوال نہیں ترجمانی کرتے ہیں۔”

صحافی عثمان بٹ نے کہاکہ یہ حسن علی کا اصل چہرہ ہے، ان کا سینئر سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ بچگانہ رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، انہیں امید ہے کہ حسن اپنے اس رویے کی معافی مانگیں گے اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

اینکر پرسن عمیر بشیر نے سوال اٹھایا کہ حسن علی کے اس رویے پر میڈیا منیجرز ہنس کیوں رہے ہیں؟ انہیں حسن علی سے اس رویے کی امید نہیں تھی۔

اینکر پرسن اعجاز وسیم باکھری نے آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ ” مانچسٹر میں پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے قبل حسن صاحب کچھ دیگر پلینگ الیون کے ممبرز کے ساتھ آؤٹنگ پر تھے تو میں نے ویڈیو بنا لی۔ فاسٹ باؤلر بھائی میرے ساتھ سیدھے ہوگئے۔آج انس سعید کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھا جو لارڈز میں سرفراز احمد نے میرے ساتھ کیا تھا، اب بس تعریف کی جائے کیا ؟”

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

3 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

15 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

21 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

24 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago