فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دور اندیشی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم نے ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے، میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز، بیرونی سازشوں اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہائبرڈ جنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے میں پاک افواج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی رہنمائی میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دور اندیشی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم نے ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے ہر جوان کا اپنے سپہ سالار پر مکمل اعتماد، اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک افواج کی قیادت ملک کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے پوری طرح یکسو ہے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا وژن نہ صرف عسکری اصلاحات بلکہ قومی وحدت، داخلی استحکام اور یکجہتی کے فروغ میں بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے ان کی شخصیت پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام، سول حکومت اور ریاستی ادارے مکمل اتحاد کے ساتھ دفاعِ وطن کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اور صوبائی حکومت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن، ترقی اور مضبوط پاکستان کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا میر سرفراز بگٹی نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل مزید روشن، محفوظ اور مستحکم ہوگا اور قوم آنے والے برسوں میں دفاعی و قومی ترقی کے نئے باب رقم ہوتے دیکھے گی۔

WhatsApp
Get Alert