شیرانی کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل، مشینری، فوری طور پر بروئے کار لائی جائے، میر سرفراز بگٹی کی ہدایت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع شیرانی کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے حکومت بلوچستان ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ بشمول لیویز، پولیس فورس کے جوانوں، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل، مشینری، ریسکیو عملہ اور ممکنہ معاونت فوری طور پر بروئے کار لائی جائے تاکہ نقصان کے پھیلاؤ کو ابتدائی مرحلے میں روک کر مؤثر اطفائی کارروائی کی جاسکے انہوں نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھے اور ریسکیو آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مطلوبہ معاونت بلا تاخیر فراہم کرے

WhatsApp
Get Alert