منی بجٹ کی تیاریاں ۔۔کون سی اشیاء مہنگی ہوں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لیں۔ کتابوں سمیت درجنوں اسٹیشنری آئیٹمز ، پولٹری مصنوعات، انڈے ،گوشت ، سبزیاں ، پھل اور دالوں اور الیکٹرانکس مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کے ذریعے عوام کو دی جانے والی 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایسی سینکڑوں اشیاء جن پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاقوہ درجنوں الیکٹرانکس مصنوعات ،سولر پینلز ، ایل ای ڈی بلب ، سولر ٹارچ ، لالٹین سونے ، چاندی ، جیولری اور قیمتی جواہرات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا کر ریونیو بڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے لنڈے کے کپڑے اور جوتوں ، جانوروں کی خوراک ، پولٹری فیڈ اورٹریکٹرز سمیت کئی زرعی مشینری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago