کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو نہیں روتا، پانی سر سے بہت اونچا ہوگیا، اللہ کا ڈر بھی ہونا چاہیے . پی ٹی آئی کی بدترین بےحسی کے باعث مہنگائی بےروزگاری ساتویں آسمان سے اوپر چلی گئی، اپوزیشن کو مراد علی شاہ وڈیرہ اعلیٰ کہتے ہیں کہ تم اقلیت میں ہو، خبردار جو تم نے اپنا حق مانگا، تم گنتی میں تھوڑے ہونے کی وجہ سے فیصلے نہیں کر سکتے، مراد علی شاہ کا یہ ذالفقار مرزا والا لہجہ ہے . فاروق ستار نے وزیراعلٰی سندھ سے اسمبلی کے فلور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایوان میں ملک کیخلاف بات کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو صوبے کے کپتان پر نظر رکھیں . اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو لسانی سیاست ہرگر زنہیں کرنے دیں گے . انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جنہیں دہشتگرد کہتے ہیں ان کی والدہ ووٹ مانگنے نائن زیرو آئی تھیں، بلاول جن کو دہشتگرد کہہ رہے ہیں وہ ان کے پاس ہی آئے تھے، ووٹ مانگنے پیپلزپارٹی نائن زیرو آئی تھی . انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال رحمان ملک کی ایک کال پر ڈیل کرنے والا نہیں ، رحمان ملک کی ایک کال پر بانی ایم کیوایم ڈھیر ہوجاتے تھے . یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں، مخالفین یاد رکھیں پیپلزپارٹی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی جماعت ہے، پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی اور ان کی چیخیں نکلیں گی، پیپلزپارٹی کھویا ہوا پنا مقام حاصل کررہی ہے . عوام لوکل گورنمنٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے . جب سے پیدا ہوا ہوں کراچی میں دہشتگردی مسلط رہی ہے . اب کراچی میں پتنگ اڑے گی اور نہ ہی بلا چلے گا صرف تیر کا راج ہوگا . لسانیت کی بنیاد پر عوام نے سیاست کو مسترد کیا ہے، اب بھی مسترد کریں گے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) سینئرسیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعلٰی سندھ سے اسمبلی کے فلورپر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایوان میں ملک کیخلاف بات کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو صوبے کے کپتان پر نظر رکھیں، پانی سر سے بہت اونچا ہوگیا، تھوڑا سا اللہ کا ڈر ہونا چاہیے .
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کی خاطر کالے قانون کو ہر صورت میں روکا جائے .
متعلقہ خبریں