کراچی میں اب پتنگ اڑے گی نہ ہی بلا چلے گا صرف تیر چلے گا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، اب کراچی میں پتنگ اڑے گی نہ ہی بلا چلے گا صرف تیر کا راج ہوگا،عوام نے لسانیت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے، پیپلزپارٹی مضبوطی سے ان کی چیخیں نکلیں گی، مخالفین یاد رکھیں پیپلزپارٹی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی جماعت ہے۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور میں ترقی کررہی ہے، لاہور کے عوام پیپلزپارٹی سے امید لگائے بیٹھے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنان کا جذبہ عروج پر تھا، لاہور میں ضمنی انتخاب میں نظر آیا کہ عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے اور پی پی ہی عوام کے مسائل کا حل نکال سکتی ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے 5 مرلہ اسکیم دی، شہید بے نظیر بھٹو نے سات مرلہ اسکیم دی، 1970 سے گھر بنا رہے تھے لیکن یہ2021 میں بھی گھر نہیں بناسکتے بلکہ چھت گرا رہے ہیں، باقی تمام جماعتوں کو عوام نے بھگت لیا لیکن اب پیپلزپارٹی کو اقتدار دینے کیلئے تیار ہیں۔

کراچی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کو فائدہ ہوگا، تنقید کرنا مخالفین کا حق ہے لیکن جھوٹ بولنا حق نہیں ہے، سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا،پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا یکطرفہ اعلان کیا گیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے کسی سے مشاورت نہیں کی، ہم کراچی او رپورے صوبے میں بلدیاتی نظام کو خودمختاری دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جب آصف زرداری طاقت ور صدر تھے تو انہوں نے 18ویں ترمیم کے ذریعے سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔
پاکستان مخالف نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں،مخالفین یاد رکھیں پیپلزپارٹی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی جماعت ہے، پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی اور ان کی چیخیں نکلیں گی، پیپلزپارٹی کھویا ہوا پنا مقام حاصل کررہی ہے۔عوام لوکل گورنمنٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔ جب سے پیدا ہوا ہوں کراچی میں دہشتگردی مسلط رہی ہے۔ اب کراچی میں پتنگ اڑے گی اور نہ ہی بلا چلے گا صرف تیر کا راج ہوگا۔لسانیت کی بنیاد پر عوا م نے سیاست کو مسترد کیا ہے، اب بھی مسترد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شوشہ سرکاری ہسپتالوں پر ڈاکہ ہے، عمران خان سرکاری ہسپتالوں سے پیسا لے کر نجی سیکٹرز کو دے رہے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago