نیہا ککڑ کو500 کے نوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی سنگرنیہا ککڑ کو ممبئی کی سڑکوں پرنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا . بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا ککڑ ممبئی کی ایک سڑک پربھکاری بچوں میں 500کے نوٹ بانٹ رہیں تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گرد بھکاری بچوں کا ہجوم جمع ہوگیا اورنوٹ مانگنے لگا .

نیہا ککڑ بھکاری بچوں کے ہجوم سے خوف زدہ ہوکرگاڑی میں بیٹھ گئیں لیکن بھکاریوں نے ان کی گاڑی کوبھی گھیرلیا . راہ گیروں اورقریبی مارکیٹ کے دکان داروں نے آکر بمشکل تمام نیہا ککڑ کی گاڑی سے بھکاریوں کے ہجوم کوہٹایا اوروہ روانہ ہوئیں . متوسط طبقے سے بالی وڈ کے امیر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی نیہا ککڑ اپنی فراخدلی اورلوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشہورہیں . . .

متعلقہ خبریں