لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر لاہور کی لارڈ میئر شپ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام کے بارے میں اجلاس میں مشاورت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ تنظیمی قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو بھی اجلاس میں بلایا۔
حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں موجود ہیں۔
وہ امن و امان اوربلدیاتی نظام سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے. وزیراعظم عمران خان کا لاہور پہنچنے پر گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے. وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چوہدری سرورکی ملاقات کی گورنرپنجاب نےوزیراعظم عمران خان کودورہ برطانیہ پربریفنگ دی. انہوں نے بتایا کہ اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ سمیت 100سے زائدشخصیات سے ملاقات ہوئی اور سب نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے جبکہ 20 سے زائدارکان برطانوی پارلیمنٹ جلدپاکستان کادورہ کریں گے. وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان امن کےساتھ کھڑاہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں عوام کی فلاح وبہبوداوربنیادی سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے. وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وہ امن وامان اور بلدیاتی نظام سمیت مختلف اجلاس کی گورنر ہاﺅس میں صدارت بھی کریں گے.
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…