لاہور: انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور چھت سے اینٹیں مارنے والا شخص گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور چھت سے اینٹیں مارنے والا شخص گرفتار . ملزم نے اپنی فیملی کے ہمراہ پولیو ٹیم کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ چھت سے ان پر اینٹیں بھی برسائیں .

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی فیملی کے ہمراہ انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ان پر اینٹیں برسا دیں . پولیس کے مطابق پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا . انسداد پولیو کی ٹیم جب محمد نگر گلی نمبر 26 میں قطرے پلانے پہنچی تو ملزم امتیاز نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور اپنی فیملی کے ساتھ مل کر ان پر چھت سے اینٹین برسانا شروع کر دیں . پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی . . .

متعلقہ خبریں