اومیکرون کا پہلا کیس، کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق وضاحت کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)اومیکرون کا پہلا کیس، کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق وضاحت کر دی گئی . کراچی میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی .

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی آصف خان نے وضاحت کی ہے کہ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شہر میں لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے اور خطرناک ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی تا حال کوئی منصوطہ بندی نہیں کی گئی ہے . انہوں نے بتایا کہ اومیکرون سے متاثرہ خاتون جس عمارت میں رہائش پذیر تھیں اسی عمارت سے کورونا کا ایک اور کیس رپورٹس ہوا ہے جس کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ اب تک ان سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے . ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرہ خاتون سے ملنے والے 100 افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے کسی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے چنانچہ اسی لیے ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور نہیں کر رہے ہیں . واضح رہے کہ سوموارکے روز قومی ادارہ صحت نے کراچی میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کردی . قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی ہے . دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو ایچ) نے بھی تصدیق کی کہ کراچی کی مریضہ میں جینوم سیکوینسنگ کے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے . اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ مریضہ گھر میں آئسولیٹ ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے . اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک اسپتال میں کسی اور مریض میں اومیکرون کی تصدیق نہیں ہوئی ہے . قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے سے بچاؤ کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں . یہ بھی یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں ایک خاتون میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کی موجودگی کا شُبہ ظاہر کیا گیا تھا . اومی کرون سے متاثرہ خاتون سے متعلق محکمہ صحت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے . اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی جب کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی . محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اومی کرون کے شبے میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا . چار میں سے 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے . محکمہ صحت کے مطابق چاروں میں سے 2 افراد کو گھر بھیج دیا گیا اور 2 مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان چار افراد میں سے صرف ایک شخص نے کورونا کی ویکسینیشن کروائی ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں