مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اٴْٹھایا جا سکتا ہے . بابراعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں، وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہیں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا . ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں