اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اٴْٹھایا جا سکتا ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں، وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہیں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…