پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی۔ مرکزی بینک جون 2022ء تک شرح سود 12 اعشاریہ 75 فیصد تک کر سکتا ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 2022ء کے وسط تک مہنگائی میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ سال جون کے مہینے تک مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک جون 2022ء تک شرح سود 12 اعشاریہ 75 فیصد تک کر سکتا ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں شرح سود 8 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک اگر شرح سود میں مزید اضافہ کرتا ہے تو اس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔

اسی کے ساتھ معاشی ماہرین کی جانب سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ شرح سود کے بڑھنے سے معاشی ترقی کی شرح بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان دسمبر کی 14 تاریخ کو کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ مرکزی بینک پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی جریدے کی رپورٹ میں آئندہ سال 2022ء میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے زائد رہنے کے باعث مرکزی بینک جون 2022ء تک شرح سود 12 اعشاریہ 75 فیصد تک کر سکتا ہے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

18 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

34 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago