افغان جوڑے نے علاج کی غرض سے چار ماہ کا بچہ انجان پاکستانی ٹرک ڈرائیور کے حوالے کر دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاک افغان بارڈر بند ہونے کے باعث افغان جوڑے نے علاج کی غرض سے اپنے چار ماہ کے بچے کو انجان پاکستانی ٹرک ڈرائیور کے حوالے کر دیا  جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج کیلئے داخل کرلیا گیا۔

افغانستان کے ایک جوڑے کے ہاں ماضی میں بچہ پیدا ہوا  جو بہتر علاج نہ ہونے کے باعث افغان شہر جلال آباد کے ہسپتال میں وفات پا گیا تھا ، چار ماہ قبل اللہ نے پھر بچے سے نوازا مگر وہ بھی بیمار ہو گیا جس کے علاج کیلئے جوڑا پاک افغان بارڈر پہنچا مگر سفری دستاویزات نہ ہونے اور بارڈر کی بندش کے باعث انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہ دی گئی ۔

پاکستان کی جانب سے اپنے ملک کے باشندوں کو پاکستان آنے کی اجازت تھی ، مصائب کے مارے جوڑے نے اپنے چار ماہ کا بچہ ایک انجان پاکستانی ٹرک ڈرائیور کو سونپ دیا تا کہ بچے کا پاکستان میں علاج ہو سکے ۔ پاکستانی ٹرک ڈرائیور بچے کے ساتھ افغانستان سے پاکستان پہنچا اور پھر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بچے کو داخل کرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بچے کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے ۔

Recent Posts

پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…

3 mins ago

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…

8 mins ago

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

12 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

16 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

16 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

21 mins ago