مڈل مین مافیا کو نہ روکا گیا تو چینی کے ایکس مل ریٹ بڑھنے کا خدشہ ہے‘ شوگر ملز ایسوسی ایشن

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مڈل مین مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل مین کاشتکاروں سے غیر قانونی طریقوں سے گنا خرید رہے ہیں جو کہ حکومتی احکامات کے سراسر منافی ہے، مڈل مین حکومتی اعلانیہ قیمت سے کم قیمت پر کاشتکاروں سے نقد رقم کے عوض گنا خرید کر شوگر ملوں کو حکومت کی مقرر کردہ امدادی قیمت سے زائد پرفروخت کر رہے ہیںجس سے نہ صر ف حکومتی رِٹ متاثر ہو رہی ہے بلکہ شوگر ملیں بھی امدادی قیمت سے زائد قیمت ادا کر کے گنا خریدنے پر مجبور ہیں . شوکر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مڈل مین ایک طرف کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں اور دوسری طرف شوگر ملوں کو زائد قیمت ادا کرنے پر بھی مجبور کر رہے ہیں .

ترجمان نے واضح کیا کہ ایک کلو چینی کی قیمت میں تقریباً80 فیصد قیمت چینی کی پیداواری قیمت کا ہے اسی لیے گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی پیداواری لاگت میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے . شوگر ملیں اپنا نقصان کر کے عوام کیلئے ملیں چلانے پر مجبور ہیں لیکن ایسی صورتحال کو دیر تک قائم رکھنا مشکل ہو گا . جب شوگر ملیں نقصان میں ہوں گی تو انہیںسوچنا ہو گا کہ کب تک اس طرح سے چل سکتی ہیں . حکومت سے مطالبہ ہے کہ مڈل مین مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے بصورتِ دیگر چینی کے ایکس مل ریٹ جو کہ اس وقت سال کی کم ترین سطح پر ہیں بڑھنے کا خدشہ ہے . . .

متعلقہ خبریں