لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی بیٹر عمر اکمل کی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں واپسی ہوئی ہے۔ عمر اکمل کو گزشتہ روز ہونے والی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں خریدا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی عمر اکمل کی واپسی پر سوشل میڈیا پر خوشی سے بھرپور تبصرے کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ بعدازاں چوتھے اور 5ویں سیزن میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلے تھے۔ پی ایس ایل 6 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…